ٹوئٹر اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک، نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرائنی فوج کی اپنے سٹار لنک سیٹلائٹ تک رسائی کو محدود کر کے تیسری عالمی جنگ کو روک رہا ہے۔
ٹویٹر کے موجودہ مالک ایلون مسک نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ یوکرین کی فوج کی اپنے سٹار لنک سیٹلائٹس تک رسائی کو محدود کر دے گا۔
یادرہے سٹار لنک کے پاس 2,200 کم مدار میں چلنے والے سیٹلائٹس کا نیٹ ورک ہے جس کی بدولت کمپنی دور دراز مقامات پر بھی ڈیٹا تک رسائی کی سہولت فراہم کرسکتی ہے ۔
سابق خلاباز سکاٹ کیلی نے مسک کو ٹویٹ کیا تھا کہ یوکرین کو آپ کے مسلسل تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ براہ کرم اپنے سٹار لنک سیٹلائٹس کو مکمل فعال کریں۔ نسل کشی کے مقابلے میں دفاع کوئی جارحیت نہیں ہے۔ یہ بقا ہے۔ معصوم جانیں ضائع ہو جائیں گی۔ آپ مدد کر سکتے ہیں۔ شکریہ۔
جس پر ایلون مسک نے جواب دیا، "آپ اتنے ہوشیار ہیں کہ میڈیا اور دیگر پروپیگنڈے کو نگل نہیں سکتے۔"
"اسٹار لنک یوکرین کی کمیونیکیشن ریڑھ کی ہڈی ہے، خاص طور پر فرنٹ لائنز پر، جہاں تقریباً تمام دیگر انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی تباہ ہو چکی ہے"
"لیکن ہم تنازعات میں اضافہ نہیں کریں گے جو تیسری جنگ عظیم کا سبب بن سکتا ہے۔" انہوں نے اس اس جواب کی مزید وضاحت نہیں کی۔
یادرہے ایک بلاگر کے ساتھ گفتگو میں ایلون مسک نے کہا کہ " اسپیس ایکس کمرشل ٹرمینلز، دیگر تجارتی مصنوعات کی طرح، نجی استعمال کے لیے ہیں، فوجی نہیں، لیکن ہم نے انہیں بند کرنے کا اپنا حق استعمال نہیں کیا،
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم صحیح کام کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، جہاں 'صحیح چیز' ایک انتہائی مشکل اخلاقی سوال ہے۔"
واضح رہے ایلون مسک کا اصرار کیا ہے کہ روسی بوٹس اور ہیکرز سے متعلق امریکا سمیت دنیا بھر میں غیر ضروری تشویش پائی جاتی ہے۔