مشی گن:امریکہ کی مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے کیمپس میں ایک شخص کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شہر ایسٹ لینسنگ میں مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے کیمپس میں فائرنگ کی گئی.
فائرنگ دو مقامات اکیڈمک بلڈنگ اوریونین بلڈنگ میں کی گئی،فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص کچھ گھنٹوں بعد مردہ پایا گیا، مشتبہ شخص کی ہلاکت بظاہر خودکی گولی لگنے سے ہوئی ہے.
یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کلاسز اورکیمپس کی سرگرمیاں 48گھنٹوں کے لیے منسوخ کردی ہیں۔