مودی کو آئینہ دکھانے پر بھارت میں بی بی سی کے دفاتر پر پولیس کی چڑھائی

نئی دہلی:مودی کے دور حکومت میں مسلم کش فسادات کے حقائق اپنی ڈاکومینٹری فلم میں دکھانے پر بھارتی حکومت بوکھلا گئی اور بی بی سی کیخلاف انتقامی کارروائی کا آغاز کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق  پولیس افسران اور انکم ٹیکس اہلکار نے نئی دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر کی تلاشی لی۔

 پولیس اہلکار دروازے پر کھڑے ہوگئے اور کسی اور اندر یا باہر آنے کی اجازت نہیں دی۔

دوسری جانب بی بی سی کے اندر انکم ٹیکس کے افسران کاغذات کی چھان پھٹک کرتے رہے اور اس دوران ملازمین اپنا معمول کا کام نہیں کر پائے۔

 
ادھر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دفتر آنے والے حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ صورتحال جلد از جلد حل ہوجائے گی۔