نیویارک : عالمی ادارہ صحت نے ترکیہ میں حالیہ زلزلہ کو یورپ میں صدی کی بدترین قدرتی آفت قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ میں حالیہ زلزلہ یورپی صدی میں بدترین قدرتی آفت ہے ، ترکیہ اورشام بری طرح متاثرہوئے، ضرورتیں بہت زیادہ ہیں۔
ڈبلیوایچ او کا کہنا تھا کہ ترکیہ اورشام میں تقریباً26 ملین لوگوں کوانسانی امدادکی ضرورت ہے۔
خیال رہے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کا سلسلہ رک نہ سکا ، اموات کی تعداد 41 ہزار سےتجاوزکر گئی اور لاکھوں کی تعداد میں افراد زخمی ہے۔
ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 35ہزار418 ہوگئی جبکہ شام میں تقریباََ 5 ہزار افراد جان سے گئے۔
ترکیہ میں زلزلے کی تباہ کن آفت کا شکار ہونے والے علاقے ھطائی میں بڑے پیمانے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد جاں بحق افراد کیلئے اجتماعی قبرستان بنایا گیا ہے جس میں قبروں پر ان میں مدفون افراد کی لاشوں کے ناموں کے بجائے نمبر اور تصاویر لگائی گئی ہیں، تاہم ان قبروں پر لاشوں کے نام اور دیگر کوئی شناخت موجود نہیں۔