فیصل آباد:پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والے شخص کو 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
فیصل آباد کے سکندر زمان نے لسبیلہ میں آرمی ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد گمراہ کن پوسٹس کی تھیں، گمراہ کن پوسٹس کرنے کے بعد ایف آئی اے ملزم کے خلاف حرکت میں آئی تھی۔
ملزم کے خلاف پیکا کے سیکشن 20 اور24سی کے تحت کاروائی کی گئی۔سیشن کورٹ فیصل آباد نے ملزم کو 5 سال قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔