کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی پولیس آفس پر حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپہ مارتے ہوئے گاڑی کے مبینہ مالک کو بھینس کالونی نمبر 6 سے حراست میں لے لیا۔
شہری نے ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا جس کے مطابق میں نے گاڑی ایک شو روم پر فروخت کردی تھی، شوروم والوں نے گاڑی کس کو دی مجھے علم نہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشتگرد ایک گاڑی میں آئے، جو تحویل میں لے لی گئی ہے۔