پشاور:صوبائی دارالحکومت پشاور میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے عالم دین مولانا اعجاز الحق کو شہید کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور بڈھ بیر میں فائرنگ سے عالم دین مفتی مولانا اعجاز احمد جاں بحق ہوگئے جب کہ ملزمان بآسانی فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مفتی اعجاز احمد پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ نماز کے لیے گھر سے نکلے تھے۔
مولانا کی شہادت پر تھانہ بڈھ بیر میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔