واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ جاسوس غبارہ مار گرانے پر چین سے معافی نہیں مانگیں گے، تا ہم چینی ہم منصب شی جن پنگ سے بات کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ چین غبارے کو جاسوس کے لیے استعمال کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی چیز امریکی شہریوں کے لیے باعث خطرہ بنے گی تو اسے مارگرایا جائے گا،کوئی نئی سرد جنگ نہیں چاہتے تاہم اس معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ چین کا غبارہ بحر اوقیانوس کے اوپر 40 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا جب اسے امریکی جنگی طیارے نے مار گرایا تھا۔