واشنگٹن: امریکہ کی ریاست مسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسی سپی ریاست کے حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ٹیٹ کاونٹی میں پیش آیا۔ جہاں مسلح شخص نے دکان میں داخل ہوکر ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
اس سے قبل اس نے ایک قریبی گھر میں داخل ہوکر ایک خاتون کو قتل کیا۔ ملزم نے پھر ایک گھر میں داخل ہوکر مزید دو افراد کو قتل کیا، جبکہ اسی علاقے سے مزید دو افراد کی بھی گولیاں لگی لاش برآمد ہوئیں۔
پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن ملک میں بڑھتے ہوے فائرنگ کے واقعات سے سخت عاجز ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سال 48 دنوں میں کم از کم 73 بڑے فائرنگ کے واقعات ہوچکے ہیں۔
ان واقعات پر مذمت اور دعائیہ پیغامات کافی نہیں، فائرنگ کے واقعات وبا ہیں اور کانگریس کو اب ایکشن لینا چاہیے۔