سعودی خواتین سے شادی کیلئے تین شرائط عائد کردی گئیں

ریاض: سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کوئی غیر ملکی شخص کسی سعودی خاتون سے شادی کرنا چاہتا ہے تو اسے 3 شرائط پوری کرنی ہوں گی۔


 ماہر قانون اور خانگی امور کے مشیر ڈاکٹر نائف الظفیری کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سے سعودی خاتون کی شادی کی شرائط کا مقصد خاتون کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔


ماہر قانون کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سے سعودی خاتون کے لیے مقررہ شرائط میں اہم ترین شرط یہ ہے کہ خاتون کی عمر 25 برس سے کم نہ ہو.

سعودی خاتون کے ساتھ غیر ملکی کی شادی کے لیے دوسری شرط ہے کہ مرد اور خاتون کی عمروں میں فرق 15 برس سے زیادہ نہ ہو۔
شادی کے لیے امیدوار مرد مملکت میں مقیم ہو اور اس کا ذریعہ معاش اچھا ہو تاکہ اپنی اہلیہ کی بہتر طور پر کفالت کر سکے۔


ماہر قانون کا مزید کہنا تھا کہ شادی کی اجازت یعنی این او سی کے لیے متعلقہ ادارے سے رجوع کیا جاتا ہے، جہاں شادی کے خواہش مندوں کی درخواست مقررہ شرائط کے مطابق جانچنے کے بعد اجازت دے دی جاتی ہے۔