انقرہ: ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے سے اموات بڑھ کر 46 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ میں اب تک 40 ہزار 642 اموات ہو چکی ہیں اور اب بھی ملبہ ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شام میں 5 ہزار 814 افراد چل بسے۔
متاثرہ علاقوں میں تاحال ریسکیو کا کام تیزی سے جاری ہے اور اموات میں اب بھی اضافے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب دنیا بھر سے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد روانہ کی جا رہی ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے طیاروں کے ذریعے ترکیہ اور شام میں متاثرین کے لیے امداد بھیجی جا چکی ہیں۔
اقوم متحدہ کی جانب سے بھی ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے ایک ارب ڈالر کی اپیل کی جا چکی ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ فنڈ ترکیہ میں 52 لاکھ افراد کو 3 ماہ کے لیے انسانی امداد فراہم کرے گا۔
دوسری جانب ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کے لیے ٹیلی میراتھن نشریات بھی کی گئیں۔ جس میں مختلف ٹی وی چینلز نے چند گھنٹوں میں 6 ارب ڈالر سے زائد کی امداد جمع کی گئی۔