ترکیہ اور شام میں پھر 4۔6شدت کا زلزلہ، ہلاکتوں کا خدشہ

ترکیہ اور شام کے بارڈر ایک بار  پھر زلزلے سے لرزاٹھے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کہا گیا ہے کہ ترکیہ کے جنوبی علاقوں میں مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 4 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ یہ علاقے پہلے ہی 6 فروری کے زلزلوں سے متاثرہ ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ترک اور شام کے سرحدی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ترک صوبے حاطے میں عمارتیں اور سڑک پر نصب بجلی کے کھمبے جھول رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مصر اور لبنان میں بھی محسوس کیے گئے تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

خیال رہے کہ 6 فروری کو آنے والے 2 تباہ کن زلزلوں میں ترکیہ اور شام میں 44 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہزاروں زخمی ہیں۔