مستونگ: لیویز چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید 

 مستونگ:بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے لیویز کی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں 2اہلکار شہید ہو گئے۔

 لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے ببری کے قریب واقع لیویز چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں  2 لیویز اہلکار شہید ہو گئے۔

لیویز انتظامیہ نے بتایا ہے کہ حملے کے بعد دہشت گرد اسلحہ بھی لے گئے۔ اے سی مستونگ کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مقامی افراد نے واقع کے بعد کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ احتجاجاً بلاک کر دی ہے۔