ترکیہ اور شام ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا، جس کے نتیجے میں مزید تین افراد ہلاک جبکہ چھ سو زخی ہو گئے، مزید کئی عمارتیں بھی گر گئیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے جنوبی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ترکیہ اور شام کے سرحدی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.4 اور پھر 5.8 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 600 سے زائد زخمی ہوے ہیں۔
شام میں 470 اور ترکیہ میں 213 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مصر اور لبنان میں بھی محسوس کیے گئے۔