اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی(ڈریپ) نے پیراسیٹامول کی نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔
ڈریپ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیراسیٹامول 5 سو گرام کی ایک گولی کی قیمت 2 روپے 67 مقرر کردی گئی جبکہ 2 سو گولیوں کا ڈبہ 534 روپے میں فروخت ہوگا۔
پیراسیٹامول کیفین کی ایک گولی کی قیمت 3 روپے 32 پیسے کر دی گئی ہے۔ پیراسیٹامول (کیفین) 65/500 ملی گرام کی 100 گولیوں کی قیمت 332 روپے مقررکی گئی ہے۔
ڈریپ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد قیمتوں کا تعین کیا گیا۔ نوٹیفیکیشن میں درج قیمتوں کے مطابق پیراسیٹامول فروخت ہوگی۔