برطانیہ میں کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کی قلت پیدا ہوگئی

لندن:برطانیہ میں کھانے پینے کی بنیادی اشیا کی قلت کے باعث کچھ پھلوں اور سبزیوں کی فروخت محدود کردی گئی،سپرمارکیٹوں میں ٹماٹر،کالی مرچ، کھیرے، سلاد کے تھیلے، بروکلی اور پھول گوبھی کی خریداری پرحد لگادی گئی۔

ضرورت کی سبزیاں نہ ملنے سے شہری پریشان ہیں، سوشل میڈیا پر سپر مارکیٹوں میں سبزیوں اور پھلوں کے اسٹالز خالی ہونے کی تصاویر گردش کر رہی ہیں۔

تاجروں کے مطابق جنوبی یورپ اور شمالی افریقی ممالک میں شدید سر دی، بارش اور سیلاب کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کی قلت مزید چند ہفتے جاری رہ سکتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وہ مقامی کسانوں کے ساتھ مل کر قلت پر قابو پانیکی کوشش کر رہے ہیں،واضح رہے کہ موسم سرما میں برطانیہ عموما سبزیاں اسپین اور افریقی ممالک سے درآمدکرتا ہے لیکن موسم گرما میں اس کی زیادہ تر ضرورت مقامی پیداوار سے پوری ہوجاتی ہے۔