شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک، 2زخمی

شمالی وزیرستان: تحصیل سپین وام کے علاقے بوبلی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران2 دہشتگرد ہلاک 2 زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں دہشت گرد بوبلی سے جنوب کی جانب نقل و حرکت کے دوران نشانہ بنائے گئے۔ 

ذرائع کے مطابق ہلاک ددہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی سے تھا۔ جو متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے۔