برسبین:خالصتان تحریک کے حامیوں کی جانب سے برسبین میں بھارتی قونصل خانے پر خالصتانی پرچم لہرا دیا گیا،بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے اہم دورہ آسٹریلیا کے بعد پیش آئے اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں جی 20ممالک کے وزرائے خارجہ سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارت میں بیوہ کالونی کا دورہ کریں۔
بیوہ کالونی میں ایسی سینکڑوں خواتین قیام پذیر ہیں، جنہیں اندرا گاندھی کے قتل کے بعد انتہا پسند ہندوؤں نے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ نئی دہلی میں جی 20وزرا کا اجلاس آئندہ ماہ مارچ میں منعقد ہوگا۔