دوشنبے:تاجکستان کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی تقریباً 20کلو میٹر تھی۔
رپورٹس کے مطابق فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،اس کے علاوہ چینی میڈیا کا کہنا تھا کہ چین کے سنکیانگ ریجن اور تاجکستان کی سرحد کے قریب7.3شدت کا زلزلہ آیا۔