چمن میں 2ایف سی اہلکاروں کو شہید کردیا گیا 

چمن:چمن میں روغانی روڈ پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجہ میں 2 ایف سی اہلکا رشہید ہوگئے۔

 شہید ایف سی اہلکاروں کی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں، ملزمان فائرنگ کے بعدموقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔

 واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔