ضلع لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں سی ٹی ڈی پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاعات کی بنیاد آپریشن کے دواران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مارے گئے 6 دہشتگردوں میں سے 4 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے، دو کی باقی ہے۔
دہشتگرد 2022 میں پولیس چوکی عباسہ کی پولیس موبائل پر حملہ کیا تھا جس میں 6 جوان شہید ہوئے تھے۔
ہلاک دہشتگرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کے دیگر واقعات میں بھی ملوث تھے۔