زلزلے کے 17 روز بعد ملبے سے 8 بھیڑیں زندہ نکال لی گئیں

ترکیہ میں آئے خوفناک زلزلے کو 17 روز گزرنے کے باوجود ملبے تلے دبی 8 بھیڑوں کو معجزاتی طور پر زندہ نکال لیا گیا۔

ترک میڈیا پر  بھیڑوں کو عمارت کے ملبے سے زندہ نکالنے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے  جس میں ریسکیو اہلکار ملبہ توڑتے ہوئے بھیڑوں کو نکال رہے ہیں۔

بغیر اناج اور بغیرپانی ملبے سے زندہ نکلنے والی بھیڑوں کی ویڈیو ترکیہ کے شہر ہاطے اور غازی انتیپ کی ہے جس میں ملبے سے نکلتے ہی کچھ بھیڑوں نے بھاگنا شروع کردیا۔

ویڈیو پر تبصرہ کرنے والے سوشل میڈیا صارفین اسے قدرت کا معجزہ قرار دے رہے ہیں  جس میں ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے جب کہ کچھ صارفین نے اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے حیرانگی وخوشی کااظہار کیا۔