کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ہزار روپے کم ہوکر ایک لاکھ 95 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 67 ہزار 267 روپے ہوگئی ہے، عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہوکر 1818 ڈالر فی اونس ہے۔