کوہاٹ:افغانستان سے بھاگ کر کنٹینر میں چھپ کر پاکستان آنے والے تین کمسن افغان بہن بھائی دارالامان پہنچادیئے گئے جن کی بحفاظت واپسی کے لئے افغان قونصلیٹ سے رابطہ کیا جارہا ہے۔
باخبر ذرائع نے پولیس رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کچھ عرصہ قبل پاک افغان سرحد طورخم کے راستے کنٹینر میں چھپ کرافغانستان سے بھاگ کر تین کمسن افغان بچے 10سالہ سمیرا‘ 8 سالہ کمین اور 6 سالہ راشد ولد عقاب پشاور پہنچے تھے جہاں سے وہ کوہاٹ آئے اور پرانا لاری اڈہ کوہاٹ میں بوٹ پالش کرکے گزر بسر کرتے تھے تاہم گزشتہ روز اطلاع ملنے پرچائلڈ پروٹیکشن حکام نے تینوں بچوں کو ریسکیو15 منتقل کردیا۔
تینوں بچے آپس میں بہن بھائی بتائے ہیں جن کے بارے افغان مہاجرین کیمپ گھمکول میں مقامی افغان رہنماؤں سے رابطہ کیا گیا تاکہ وہ افغانستان سے بھاگ کرپاکستان آنے والے بچوں کے والدین کو تلاش کرسکیں۔