38ادویات کی نئی قیمتوں کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے 38 ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔


اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 10 فروری کو 38 ادویات کی قیمتیں ازسر نو مقرر کی تھیں۔ قیمتوں کے تعین کی سمری وزارت صحت نے ارسال کی تھی۔


ڈریپ ذرائع کا بتانا ہے کہ 38 ادویات میں انجکشن، گولیاں، کریم، جیل اور ڈراپس شامل ہیں، ان میں سے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایم آر پی مقرر کی گئی ہے جبکہ 18 نئی ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کی گئی ہے، اسکن انفیکشن اور مختلف اقسام کے کینسر کی دوا کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق امراض چشم کے قطرے، ہڈیوں کے امراض، بلڈ پریشر، فالج، ہارٹ اٹیک سے بچاؤ کی دوا، چھاتی و پھیپھڑے کے کینسر اور انفیکشن کی دوا کی قیمت میں کمی کی گئی۔


امراض نسواں، بیکٹیریل انفیکشن، امراض جوڑ اور قلب، بڑی آنت کے کینسر، خون اور پھیپھڑے کے کینسر، کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے والی نئی دوا کی قیمت مقرر کر دی گئی۔


اس کے علاوہ غذائی قلت کا شکار مریضوں کیلیے نئی دوا کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر جبکہ بچوں اور بوڑھے افراد کی قوت مدافعت بڑھانے والی نئی دوا کی قیمت مقرر کی گئی