ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

  کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انکا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر پوائٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کریں۔

اس موقع پر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ میچ میں فتح حاصل کرنا چاہتے ہیں، یہ ہوم گراؤنڈ پر ہمارا آخری میچ ہے کوشش ہوگی اچھی پرفارمنس دیں۔

دوسری جانب کراچی کنگز نے اپنے اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی ہیں، فاسٹ بولر محمد عامر، حیدر علی اور عمران طاہر کو آرام کروایا گیا ہے جبکہ محمد موسیٰ، طیب طاہر اور تبریز شمسی پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے۔