چین میں کورونا کی نئی لہر، مزید 7اموات

 بیجنگ:چین میں کورونا کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ایک ہفتے کے دوران اومی کرون ویریئنٹ نے مزید7افراد کی جان لے لی۔

چینی طبی حکام کے مطابق چین میں 17سے23فروری کے دوران اسپتالوں میں کورونا سے7اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق چین میں دسمبر سے رپورٹ ہونے  والے تمام کورونا کیسز اومی کرون ویریئنٹ کے ہیں جبکہ کورونا کیسز میں 60فیصد BA.5.2.48اور29فیصدBF.7.14قسم کے رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ چین میں شناخت کورونا کے XBB.1اورXBB.1.5 سمیت 22 ویریئنٹ تشویش کاباعث ہیں۔