فرح گوگی کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو پاکستان لانے کے لیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

 وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) ذرائع کے مطابق فرحت شہزادی کو پاکستان لانے کے لیے انٹرپول سے رابطے کے فیصلے کی وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرحت شہزادی کو اشتہاری قرار دینے کے لیے عدالت سے ریڈ وارنٹ حاصل کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق فرحت شہزادی کے خلاف اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کے اکاؤنٹس سے غیر معمولی ٹرانزیکشنز ہوئی تھیں