ایران کے پاس جوہری بم گریڈ کی افزودہ یورینیم ہونے کا انکشاف

ویانا/تہران:ایران کے پاس جوہری بم کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والی افزودہ یورینیم موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

 ایران کا کہنا ہے کہ ممکن ہے یورینیم افزودگی کے دوران ایسا غیر ارادی طور پر ہوگیا، اس بارے عالمی ایجنسی سے بات چیت جاری ہے۔ 

جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)کی جانب سے رکن ممالک کو فراہم کردہ خفیہ سہ ماہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے پاس تقریبا بم گریڈ تک افزودہ یورینیم موجود ہے۔

 رپورٹ میں مزید کہا کیا گیا ہے کہ ایران میں 83 فیصد سے زائد یورینیم کے افزودہ ذرات ملے ہیں تاہم ان کے ماخذ کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے۔

 ایران کے پاس موجود یورینیم افزودگی 2015 کے عالمی طاقتوں سے معاہدے میں طے شدہ ہدف سے 18 فیصد زیادہ ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ ممکن ہے یورینیم افزودگی کے دوران ایسا غیر ارادی طور پر ہوگیا۔ اس حوالے سے عالمی ایجنسی سے بات چیت جاری ہے۔