پشاورکی ماچس فیکٹری میں دھماکے سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے

پشاور: حیات آباد میں ماچس کی فیکٹری میں دھماکے میں دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ایس پی کینٹ کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں پرانی فیکٹری میں دوران تعمیر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں فیکٹری کی چھت اور دیواریں زمین بوس ہوگئیں، کام کرنے والے دو مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کے  بارے میں معلوم نہیں ہوسکا تاہم پولیس کی تفتیشی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد جمع کررہی ہے۔ جاں بحق ہونے لے دونوں مزدوروں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ فیکٹری میں ماچس بنانے کا کام کیا جاتا تھا اور یہاں پر تعمیراتی کام بھی کیا جارہا تھا، فیکٹری میں دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کا امکان ہوسکتا ہے۔