اسلام آباد:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشنز کے دوران 9 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر دتہ خیل میں آپریشن کیا، اور اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، اور جب فورسز آپریشن کلین اپ میں مصروف تھے تو دہشت گردوں نے دوبارہ فائرنگ شروع کردی، اور جوابی فائرنگ میں 3 مزید دہشت گرد مارے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار برآمد ہوئی ہے۔