نیٹ فلکس کا پاکستانی صارفین کیلئے بڑا ریلیف

نیویارک: آن لائن اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے پاکستانی صارفین کیلئے بڑا ریلیف متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنے پاکستانی صارفین کیلئے سب سے سستے سبسکرپشن پیکجز متعارف کروائے گا۔

رعایتی قیمتوں پر پیکجز پاکستان سمیت دیگر ممالک کیلئے بھی پیش کیا گیا ہے پاکستانی صارفین نیٹ فلکس کے سبسکرپشن چارجز تقریباََ 1.6 ڈالرز ہوں گے جبکہ سوئٹزرلینڈ کے صارفین کو نیٹ فلیکس کا معیاری پیکیج حاصل کرنے کے لیے 10.92 ڈالزر فیس کی ادائیگی کرنی ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کی جانب سے ماہانہ سبسکرپشن فیس کی کمی کا اطلاق ایشیاء، یورپ، لاطینی امریکا، افریقا اور مشرقِ وسطیٰ کے چند ممالک میں میں ہوگا۔

واضح رہے کہ نیٹ فلکس کی جانب سے مارکیٹ میں بڑھتے حریفوں سے مقابلے کیلئے اپنے صارفین کو رعایتی قیمتوں پر پیکج متعارف کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔