لندن میں ایک گھر سے خاتون اور دو بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جنوبی لندن کے علاقے میفیلڈ روڈ سے گزشتہ روز ایک گھر سے تین لاشیں ملیں جن میں دو بچے اور 47 سالہ خاتون شامل ہیں، تینوں کی موت کی فوری طور پر کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بچے خاتون کے بیٹے ہیں جن کی عمریں 7 اور 9 سال ہیں، مرنے والوں کی موت کی وجہ جاننے کے لیے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا جائےگا۔
میٹروپولیٹن پولیس ترجمان کا کہنا ہےکہ جنوبی لندن میں ہونے والی تینوں اموات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، پولیس کو اس حوالے سے 9 مارچ کی صبح تقریباً 12 بجے ایک کال موصول ہوئی جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو گھر میں تین لاشیں موجود تھیں۔