شیخوپورہ: پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں سفاک ملزم نے ایک گھنٹے کے دوران مختلف مقامات پر 5 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے پہلے فلور مل کے مالک پھر اپنے دو بچوں اور بیوی کو قتل کیا اور آخر میں سالی کو بھی گولی مار دی۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت تنویر کے نام سے کی گئی ہے، جو فیکٹری میں ملازم تھا۔ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
اپنے ابتدائی بیان میں ملزم تنویرکا کہنا ہے کہ فلور مل مالک گالیاں دیتا تھا۔ پہلے ملزم نے جھامکے کے قریب فلور مل مالک کو فائرنگ کر کے قتل کیا، جہاں وہ باورچی کا کام کرتا تھا۔
بعد ازاں وہ گھر آیا اور فائرنگ کرکے اہلیہ اور دو بچوں کو بھی قتل کردیا۔
دوسری جانب نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے 5افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔