اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ فتنہ خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام علاقائی تنظیمیں عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال بنائیں، مقبول جماعت ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ ن عوام میں جانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر نے پارٹی کی تمام ڈویڑنل اور ڈسٹرکٹ تنظیموں کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی حلقوں میں بہترین، قابل اور عوام دوست امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کو یقینی بنائیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی 15 مارچ سے پارلیمانی بورڈ موزوں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گا، پارٹی ٹکٹ کے امیدوار اپنی درخواستیں پارٹی آفس میں جمع کرائیں