پی ٹی آئی ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے، نواز شریف 

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے  اپنے بڑے بھائی قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ٹیلی  فونک رابطہ کیا ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

وزیر اعظم نے ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے نواز شریف کو آگاہ کیا۔ نوازشریف کا اس موقع پر کہناتھا کہ پی ٹی آئی ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔

نواز شریف نے ہدایت کی کہ اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق  حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس آئندہ چند روز میں ہو گا۔