ڈیرہ غازی خان: ڈیرہ غازی خان میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 17 زائرین جاں بحق ہوگئے۔
ڈیرہ غازی خان میں زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گرنے سے اموات کی تعداد 17 ہوگئی، ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ ایک ہفتہ قبل پیش آیا تھا، امدادی ٹیموں کو جمعرات کو سات روز بعد جائے وقوعہ سے مزید 2 لاشیں مل گئیں۔
ریسکیو ٹیم نے واقعے میں لاپتہ بچے کی تلاش کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔