جھل مگسی:جھل مگسی میں باراتیوں کے ویگن پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اوستہ محمد سے باراتی ویگن پر جھل مگسی گنداواہ کے علاقے کھاری آرہے تھے کہ راستے میں سوہیجہ لیویز چوکی کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ویگن پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے ہیں جس میں خواتین اور بچے بھی زخمی ہوئے ہیں لاش اور زخمیوں کو جھل مگسی لیویز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گنداواہ منتقل کردیا۔
بی این پی کے رہنما نے فون کرکے بتایا کہ کہ جاں بحق ہونے والے افراد بی این پی کے ورکر تھے جنہیں مزاحمت کرنے پرڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ہلاک اور زخمی کیا ہے۔