بنگلہ دیش، بس کھائی میں گرنے سے 19مسافر ہلاک

بنگلہ دیش میں ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث ایک مسافر بس کھائی میں جاگری، جس کے باعث 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے شُبہ ہے ڈرائیور بس پر قابو کھو بیٹھا ہوگا جس کے نتیجے میں بس 30 فٹ کھائی گہری میں گرگئی۔

جنوبی ضلع شبچارمیں پیش آنیوالے حادثے سے متعلق پولیس عہدیدار مسعودعالم نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہیں جنہیں ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ مسافروں کی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مطابق بنگلہ دیش میں گزشتہ برس ٹریفک حادثات میں 9 ہزار سے ذائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔