اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے رمضان المبارک کے چاند کی پیش گوئی کردی، رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
میٹ آفس کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، اس لئے 22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی۔
کلائمٹ ڈیٹا سینٹر کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب 6 بج کر 414 منٹ جبکہ غروب قمر 7 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22مارچ کو نظر آئے گا اور 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔
میٹ آفس نے مزید بتایا ہے کہ چاند دیکھنے کے دوران کراچی میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔