برکلے، کیلیفورنیا: امریکی ماہرین نے دوڑنے، اچھلنے اور دیگر کرتب دکھانے والے فٹبالر روبوٹ تیار کیا ہے جس کا اصل نام ہی ’میسی سے بہتر‘ رکھا گیا ہے۔ تاہم ماہرین نے یہ لفظ مذاق کے طور پر استعمال کیا ہے۔
اسے آرٹیمس کا نام دیا گیا ہے جس کا مخف ’اے روبوٹ دیٹ ایکسیڈز میسی ان سوکر‘ Artemis رکھا گیا ہے لیکن یہ ازراہِ تفنن کہا گیا ہے تاہم اس کا درست مخفف ایڈوانسڈ روبوٹک ٹیکنالوجی فار انہانسڈ موبلیٹی اینڈ امپرووڈ اسٹیبلٹی‘ ہے۔
تاہم یہ ایک خاتون روبوٹ ہے جو بین الاقوامی مقابلوں کےلیے بے تاب بھی ہے۔ اس وقتے ایسے تین روبوٹ ہی ہیں جو اچھلنے کے ساتھ دوڑ بھی سکتے ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ
اسے جامعہ کیلیفورنیا لاس اینجلس کے شعبہ روبوٹ کے ڈینس ہونگ اور ان کے ساتھیوں نے بنایا ہے۔ فی الحال یہ روبوٹ کئی آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے۔ جولائی 2023 میں یہ عالمی روبوکپ میں شرکت کرے گا جہاں دنیا بھر سے 2500 روبوٹ فٹبالر شریک ہوں گے۔
کسی فٹ بال مقابلے کی طرح اس میں بہت سی لیگز ہوں گی۔ اگرچہ اس مقابلے میں صرف پانچ انچ تک کے روبوٹ بھی ہوں گے تاہم یہ انسانی قد کے برابر روبوٹ ہے جو چلتے دوران اپنا بہترین توازن برقرار رکھتا ہے اور ناہموار جگہ پر بھی چل سکتا ہے۔
تاہم میسی سے بہتر روبوٹ کتنا اہم ثابت ہوتا ہے یہ تو روبوٹ فٹبال ٹورنامنٹ ہی بتائے گا۔