میرانشاہ، ٹریکٹر الٹنے سے 3افراد جاں بحق، 2زخمی

میرانشاہ:شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے قریب ٹریکٹر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

میرانشاہ کے قریب رزمک میران شاہ روڈ ٹل پل کے قریب ٹریکٹر بمعہ ٹرالی تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے 3افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق لکی مروت سے بتایا جا رہا ہے۔

مرنے والوں میں سعد اللہ خان ولد میرعالم خان سکنہ منجی والا سرائے نورنگ لکی مروت،عتیق الرحمن ولد میرتیاز سکنہ منجی والا سرائے نورنگ لکی مروت،نجیب اللہ ولد باگو خان سکنہ تورتلی منجی والا سرائے نورنگ جبکہ زخمیوں میں عبد القیوم ولد شازاللہ خان لانڈیوا لکی مروت، عرفان اللہ ولد امیر نواز سکنہ گاٹی مچن خیل لکی مروت شامل ہیں لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 پولیس کے مطابق یہ افراد مزدوری کیلئے میرانشاہ کے علاقے کم سروبی جارہے تھے۔