پی ٹی آئی رہنما عاطف منصف سمیت 11 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

تھانہ حویلیاں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تحصیل ناظم عاطف منصف خان سمیت 11 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ حویلیاں میں پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل ناظم عاطف منصف خان سمیت 11 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ میں 302، 148، 427 اور 109 کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ میں پی ٹی آئی کے سابق تحصیل چیئرمین کے امیدوار اسلم زر خان سمیت 10 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقتول عاطف منصف اور نامزد ملزمان کی عرصہ درازسے خاندانی دشمنی چلی آرہی ہے اور دونوں اطراف سے کئی افراد قتل ہو چکے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لنگڑہ میں فائرنگ کے نتیجے میں تحریک انصاف کے تحصیل ناظم حویلیاں عاطف منصف سمیت 11 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔