کراچی: جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال کردیا گیا ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر جدید فیشل ریکوگنیشن نظام (ایف آر ایس)فعال کردیا گیا ہے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو اس جدید نظام کے کنٹرول روم میں ان کے حصے کی ذمے داری سونپ دی گئی ہے۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ دونوں اداروں کے باہمی اشتراک سے ایف آر ایس نظام کے لیے عملہ تعینات کرنے پر اتفاق طے پا گیا اور اس سلسلے میں ائرپورٹ منیجر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ نے باہمی مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔