اسلام آباد: ملک بھر میں 1000 سی سی سے کم پاور کی گاڑیوں کی فروخت میں 8 ماہ میں 39 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔
آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں 1000 سی سی سے کم پاور کی 31285 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 39 فیصد کم ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں ڈالرز کی قلت اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے در آمدات کے لیے ایل سیز نہ کھولنے کے باعث خام مال کی درآمد کا معاملہ انتہائی سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے اور مقامی کار ساز کمپنی انڈس موٹرز نے چار روز کے لیے اپنا پلانٹ مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان کردیا۔