دوسرا ٹی20؛ نواز کی جگہ فہیم کو فائنل الیون میں جگہ دی گئی

افغانستان کے خلاف آج دوسرے ٹی20 کے لیے پاکستان ٹیم نے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا۔

دونوں ٹیمیں آج شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں شام 9 بجے ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی20 میچ کیلئے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا ہے، محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کو فائنل الیون میں جگہ دی گئی ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شاداب خان، محمد حارث، عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم، زمان خان، احسان اللہ، طیب طاہر، نسیم شاہ اور صائم ایوب شامل ہیں۔

قبل ازیں پہلے ٹی20 میچ میں افغانستان نے پہلی بار پاکستان کو شکست دی تھی۔ یہ افغانستان کی پاکستان کے خلاف کسی بھی بین الاقوامی میچ میں پہلی فتح تھی۔

واضح رہے کہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 27مارچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔