سستے پھلوں کا انوکھا اسٹال، 2 کلو پھل کی قیمت صرف 20 روپے

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کی کمر توڑ کر رکھی ہے ایسے میں کراچی کے ایک شہری نے سستے پھلوں کا اسٹال لگا لیا جہاں پھل صرف 20 روپے میں دو کلو پھل فروخت کیے جارہے ہیں۔


ؔ پھلوں کا اسٹال جیل چورنگی کے قریب لگایا گیا ہے جہاں خریداروں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ یہاں 10روپے کلو پھل فروخت ہورہے ہیں یعنی دو کلو پھل کا پیکٹ صرف 20 روپے کا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے ہوشربا مہنگائی میں سستے پھل عظیم نیکی ہے دو کلو کے پیکٹ میں خربوزہ، سیب اور کیلے ہیں، جبکہ بازار میں خربوزہ 160 روپے سیب 450 روپے اور کیلا 300 روپے درجن ہے۔

اسٹال کے منتظم مصطفیٰ حنیف کے مطابق سستے پھلوں کی فروخت کا مقصد عام آدمی کی مدد کرنا ہے اس اسٹال پر روزانہ 500 سے 600 پھلوں کی پیکیٹس فروخت کئے جاتے ہیں۔