اگروہ کہہ رہے ہیں کہ کوئی ایک رہے گا تو پھر وہ نہیں رہیں گے: عمران خان کا رانا ثنا کو جواب

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے بیان کا جواب دے دیا۔

اسلام آباد میں عدالت میں پیشی کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ خواہش تو یہی ہے کہ دونوں رہیں لیکن اگروہ کہہ رہے ہیں کہ کوئی ایک رہے گا تو پھر وہ نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب ہوتا ہے رول آف لاء، جو امپائرساتھ ملاکرکھیلتے رہے ہوں ان کو لیول پلیئنگ فیلڈ کا کیا پتا۔