لندن: فلک بینوں نے چاند کے قریب نظام کے شمسی کے پانچ سیاروں کی ایک قطار میں موجودگی کا خوبصورت مشاہدہ کیا ہے۔
پیر کی شب فلک بینوں نے عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس کا آسمان پر بغیر کسی ٹیلی اسکوپ کے مشاہدہ کیا۔
رائل آبزرویٹری گرینج کی ماہرِ فلکیات اینا گیمن-روس کا کہنا تھا کہ عطارد اور زہرہ کا آسمان پر کچھ وقت اور مشاہدہ کیا جا سکے گا کیوں کہ دونوں سیارے سورج سے سب سے زیادہ فاصلے پر موجود ہوں گے۔
عطارد کا 11 اپریل جبکہ زہرہ کا 4 جون تک آسمان پر باآسانی مشاہدہ کیا جاسکے گا۔
اینا گیمن-روس کا کہنا تھا کہ عطارد کا مدار سورج کے قریب ترین ہے اور سورج کے اتنی قریب موجودگی پر اس کا مشاہدہ آپ کی آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ عطارد سورج سے جتنا دور ہوگا اس کی نشان دہی اتنی آسان ہوگی۔