ایبٹ آبادمیں پتھرکی کان بیٹھ گئی، 2مزدور جاں بحق، ایک زخمی

ایبٹ آباد میں کھدائی کے دوران ایک کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر دو مزدور جاں بحق ہو گئے۔


ایبٹ آباد میں کھدائی کے دوران سوپ سٹون کی کان بیٹھ جانے کے باعث 2 مزدور جاں بحق جبکہ تین مزدور شدید زخمی ہو گئے۔


تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے شیروان بانڈی نکڑا میں سوپ اسٹون کی کان بیٹھنے سے ملبے تلے دب کر دو مزدور جاں بحق ہو گئے، جبکہ تین شدید زخمی ہوئے ہے، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔